آپ بیتی کا فن اور روایت


آپ بیتی کا فن اور روایت

آپ بیتی:۔
          اپنی سرگزشت ، داستان  حیات خود بیان کرناآپ بیتی ”کہلاتا ہے۔آپ بیتی کے لئے انگریز ی میں “Autobiography” اور فارسی میں “خودنوشت” کی اصلطلاح استعمال کی جاتی ہے۔اردو ادب میں یہ ایسی صنف ہے جس میں کسی شخص کی زندگی کے نشیب وفراز، ظاہر و باطن اور شیانہ وروز کافن کارانہ اظہار ہوتا ہے۔ یہ کسی شخص کی زندگی کی مکمل تصویر ہوتی ہے۔ آپ بیتی یاخود نوشت سوانح عمری کسی شخص کی کہانی اس کی زبانی ہوتی ہے جواس کی زندگی کے تمام حالات و واقعات کا تدریجی اور ترتیب وا ر بیان ہوتا ہے۔آپ بیتی دراصل انکشاف ِ ذات کا ذریعہ ہے۔جو مصنف کی داخلی و خارجی کیفیت کی عکاسی ہوتی ہے۔  یہ ایساآئینہ دار ہے جس میں مصنف کی زندگی کے تمام مخفی گوشوں کی جھلک ہر واقعہ کی تفصیل ،وجہ ،اثر اور ردِعمل تک واضح نظر آتا ہے۔ آپ بیتی اپنی ذات کا ایسا نقش ہے جسے مصنف صفحہ عالم پر مثبت کرکے بقائے دوام حاصل کرتا ہے۔بقول ڈاکٹر ہرونرپروازی
خودنوشت وہ سوانح عمری جو خود لکھی جائے1
          آپ بیتی ایک ذاتی و شخصی تخلیق ہے۔ جو مستقبل میں انسان کی سماجی صورت ِ حال کی تفہیم میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ ا س کے ذریعے لوگ اس کی تعلیم وتربیت ، حسب و نسب ، پرورش، معاشرتی و تہذیبی ، سماجی افکار و نظریات، اخلاقی اقدار اور زندگی کے بارے میں اس کے زاورِ نگار سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔ خودنوشت اس مصنف کی زندگی کے حالات و واقعات ، قلبی واردات، تاثرات ، کامیابیاں ، ناکامیاں ، دوست احباب،  اور معاشرہ سمٹ کر داستان حیات کی صورت اختیار کرجاتے ہیں۔ ہر انسان کے حالات زندگی ،تعلیم وتربیت اور ماحول جُدا ہے ۔چنانچہ ہر انسا ن کی داستان ، مشاہدہ اور نقطہ نظر مختلف ہوتا ہے۔ آپ بیتی کسی انسان کی زندگی کے تجربات و مشاہدات ، محسوسات و تجزیات، نظریات اور اقدار وعقائد کی ایک مربوط کہانی ہے۔ جو مصنف پر جو بیتی ہو۔ بناء رودبدل کے اس طرح بیان کرتا ہے کہ عبرت اور رسق آموذی کے لغوش بھی ملیں اور حقائق سے پردہ کشائی بھی اس کے ساتھ دلچسپی بھی قائم رہے۔ لغات میں آپ بیتی کی مختلف تعریفیں ملتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔ فیروزالغات میں
اپنی کہانی ،اپنا حال ، خودنوشت، حالات ِ زندگی2
          فہرنگ آصنفیہ ہیں:
سرگزشت خود اپنی بنتی ،اپنی واردات ، اپنے اور اوپر گزتی ہوئی ،اپنا ماجرا اور اپنی رام کہانی 3
          فہرہنگ تلفظ میں :
آپ بیتی، ذاتی سرگزشت، جگ بیتی،4
          قومی انگریزی لغت میں:
تزک، آپ بیتی ،خودنوشت، سوانح حیات  جسے خود لکھاگیا ہو۔ خود نوشت ،ہرگزشت، 5
“Autobiography is  type of biography in which the Author tells the story of his or her own life. Autobiography gives readers an inside given view of the lives of interesting people”

آپ بیتی کا فن اور روایت آپ بیتی کا فن اور روایت Reviewed by HUB OF ARTICLES on 23:32 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.