POWER DIODES (پاور ڈائیوڈز)


پاور ڈائیوڈز:۔
ایسےسیمی کنڈکٹر ڈائیوڈز جو عام سی کنڈکٹر یا سگنل یا جنکشن ڈائیوڈز کی نسب بہت زیادہ (Large)پاور (کرنٹ اور وولٹج ) کو ہنڈل (Handle)کرنے یا اپنے اندر سے گزارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاور ڈائیوڈز کہلاتے ہیں۔دوسرے الفاظ میں دو تہوں اور ڈوٹرمینلز والے جو ہائی پاور کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، پاورڈ ائیوڈز کہلاتے ہیں۔ (یعنی پاور ڈائیوڈز کی پاور بہت(High)ہوتی ہے، یا یہ ہائی کرنٹ اور ہائی وولٹج  پر کام کرنے کےلئے ڈیزائن کئے جاتے ہیں، یا بنائے  گئے ہوتے ہیں)۔ ان کی رینگر عموماً کلووولٹس اور کلو ایمپئر زمیں ہوتی ہیں۔ تا ہم یار دہے کہ عام ڈائیوڈز کے مقابلہ میں پاور ڈائیوڈز کا فریکوینسی رسپانس (Frequency Response)یا ان کی سوئچنگ سپیڈ کم ہوتی ہے۔
پاور ڈائیوڈز (جیسا کہ ان کے نام سے ظاہر ہے ) چونکہ ہائی پاور کے لئے استعمال کئے جاتےہیں۔ اس لئے عام ڈائیوڈز کی نسبت ان کی شکل تھوڑ ی مختلف ہوتی ہے۔ سائز میں بڑے ہوتے ہیں،ا ور انہیں سرکٹ میں لگانے کا طریقہ بھی تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ ہائی پاور گزارنے کی بدولت ان میں بہت زیادہ حرارت پیدا ہوتی ہے۔جسے خارج کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے تقریباً تمام پاور ڈائیوڈز کی بیسز(Bases)کے ساتھ ایلومینیم یا کاپر کے بنے ہوئے ہیٹ سنکس (Heat Sinks)لگائے جاتے ہیں۔جو حرارت کے بہترین کنڈکٹر ہوتے ہیں۔ (یعنی ان میں سے حرارت بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے گزر جاتی ہے)۔  یہ ہیٹ سنکس ، پاور ڈائیوڈز کے اندر پیدا شدہ حرارت کو جذب کر کے اسے کنویکشن (Convection)اور ریڈی ایشن (Radiation)کے عمل کے ذریعے اردگرد موجود ہوا کی طرف منتقل کرتے ۔(حرات کو ہوا، گیسز اور مائعات کے ذریعے خارج کرنے والا عمل کنویکشن جبکہ ہوا کی لہروں سے اردگرد کی ہوا میں حرارت منتقل کرکے خارج کرنے کا عمل ریڈی ایشن کہلاتا ہے)۔ اس طرح ڈیوائس ٹھنڈا رہتا ہے۔ جس کی بدولت ان کی ریٹنگز(Ratings)متاثر نہیں ہوتیں اور اعلٰی کارکردگی کے ساتھ عمل کرتا ہے۔ یاد رہے کہ کولنگ ایفی شنسی بڑھانے کی غرض سے ہیٹ سنگ کا رقبہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ (یعنی ہیٹ سنگ ،ڈائیوڈز کی نسبت کافی بڑا ہوتا ہے۔ ) اور اس مقصد کے لئے اس کی شکل عموماً پنکھ نما (finned)ہوتی ہے۔
عام ڈائیوڈز لو(Low)پاور ڈائیوڈز کی ایک سطح کوپر نٹڈ کی کاپر والی سطح کے ساتھ ہولڈ ر کیا جاتا ہے، اور دوسری سطح کوبیرونی الیکٹروڈ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔جبکہ پاور ڈائیوڈ کی ایک سطح کو سب سے پہلے کاپر بلٹ پرنٹ بولٹ کے ساتھ کَس کے ہولڈ کیاجاتا ہے۔         
                  



POWER DIODES (پاور ڈائیوڈز) POWER DIODES (پاور ڈائیوڈز) Reviewed by HUB OF ARTICLES on 23:02 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.